3سال میں67 لاکھ افراد کو ہیپاٹائٹس کی حفاظتی ویکسین لگائی گئی

غریب مریضوں کومفت دواکی فراہمی کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی،ڈاکٹر ایاز میمن

6لاکھ 29 ہزار 616افرادکی اسکریننگ کی گئی،کارکردگی بہترکرنیکی ضرورت ہے،پروگرام منیجر۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت صوبے میں تین سال کے دوران 67 لاکھ 19ہزار 24 افرادکو ہیپاٹائٹس بی وائرس سے بچاؤکی ویکسین لگائی گئی جبکہ 6 لاکھ 29 ہزار 616افرادکی اسکریننگ کی گئی۔

یہ بات پروگرام کے صوبائی مینجر ڈاکٹر ایازمیمن نے بتائی ،انھوں نے کہا کہ ہیپاٹا ئٹس انسانوں کیلیے ایک خطرناک وائرس ہے جس کے خاتمے کیلیے حکومت سندھ نے محکمہ صحت کی نگرانی میں ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام شروع کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت ہیپاٹائٹس بی اور سی سے متاثرہ غریب اورمستحق مریضوں کو مفت دواکی فراہمی کیلیے حکومت سندھ نے خطیر رقم مختص کی ہے لیکن اس کے باوجودکارکردگی کو بہترکرنے کی ضرورت ہے۔




انھوں نے کہا کہ اسپتالوں اور دیگر مراکز پر دوائوںکی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے، ڈاکٹر ایازمیمن نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی سے دنیا بھر میں ہر سال ایک ملین افراد کی موت واقع ہوتی ہیں جس میں 6 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس بی اور 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد ہیپاٹائٹس سی کے سبب موت کا شکار ہوتے ہیں، انھوں نے بتایا کہ مذکورہ پروگرام کے تحت جنوری 2009 سے جون 2012 تک 67 لاکھ 19 ہزار 24 افراد کو ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین فراہم کی گئی، 6 لاکھ 29 ہزار 616 افراد کی اسکریننگ جبکہ جولائی 2012 سے اب تک 99 ہزار 899 افرادکی مزیداسکریننگ کی گئی ہے ۔
Load Next Story