جامعہ کراچیسیمسٹر نتائج میں تاخیر روکنے کیلیے نوٹیفکیشن جاری

ضمنی امتحانات 18مارچ سے ہونگے، ایل ایل ایم انرولمنٹ فارم28 فروری تک جمع ہونگے

بی اے، بی ایس سی و بی کام کیلیے داخلہ فارم 27 فروری تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے انچارج سیمسٹر سیل پروفیسر ڈاکٹر حیدرعباس رضوی کی جانب سے سیمسٹر نتائج کی تاخیر کو روکنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

جس کے مطابق امتحان کے بعد ایک ہفتے کے اندرنتائج سیمسٹر سیل میں جمع کرانالازمی ہے تاہم ایک سے زائد کورسز کے نتائج کی صورت میں شعبہ کا سربراہ اس میں توسیع کرسکتا ہے، مقررتاریخ تک نتیجہ موصول نہ ہونے پر سیمسٹر سیل کی جانب سے متعلقہ کورس انچارج کے نام کے ساتھ '' وتھ ہیلڈ'' کرکے نتیجہ جاری کردیا جائے گا، جامعہ کراچی کے انچارج سیمسٹر سیل کے اعلان کے مطابق سیمسٹر کے ضمنی امتحانات18 سے 31 مارچ تک منعقد ہونگے۔


ان امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبا20 فروری تک بغیر لیٹ فیس کے اپنے کورسز کی فیس وفارم جمع کراسکتے ہیں، موجودہ ریگولر طلبا اس امتحان میں شرکت کے اہل نہیں، جامعہ کراچی کے تحت بی ایل اور ایل ایل ایم 2012-13 کے انرولمنٹ فارم1500 روپے فیس مع 750 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 28 فروری تک متعلقہ کالجوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔



جامعہ کراچی کے تحت الحاق شدہ کالجوں میں بی اے بی ایس سی اور بی کام سال اول ودوئم میں داخلے کے لیے فارم 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ27 فروری تک کالجوں میں وصول کیے جائیں گے، اسی طرح انرولمنٹ کے فارم 26 مارچ تک بغیر لیٹ فیس کے وصول کیے جائیں گے، وفاقی اردو یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے تحت(سیلف اسسمنٹ رپورٹ) کی تیاری کے موضوع پر20 فروری دوپہر2 بجے ڈاکٹر عطا الرحمٰن آڈیٹوریم ایم ایس سی بلاک گلشن اقبال کیمپس میںورکشاپ منعقد ہوگی۔
Load Next Story