ماڑی پور میں گودام پر چھاپہ 10ٹن سے زائد حشیش برآمد
چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، بریگیڈیئراے این ایف واجد،کراچی آنے والے ٹرک سے 46 کلو منشیات برآمد
ماڑی پور:اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی کے دوران ضبط کی گئی حشیش صحافیوں کودکھائی جارہی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
اینٹی نارکوٹکس فورس نے ماڑی پور میں گودام پر چھاپہ مار کر 10 ٹن سے زائد حشیش برآمد کرلی جس کی مالیت عالمی منڈی میں اربوں روپے بتائی جاتی ہے جبکہ کسٹمز حکام نے کراچی آنے والے ٹرک پر چھاپہ مار کر 46 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ماڑی پور میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر 10.271 ٹن حشیش برآمد کرلی ، اے این ایف کے بریگیڈیئر واجد نے گذشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حشیش کو تولیے لے جانے والے کنسائنمنٹ میں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا ، منشیات کو بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا، چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تاہم اے این ایف حکام کو گودام سے کچھ اہم ثبوت ملے ہیں جس کی بنیاد پر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ بین الصوبائی گروہ ملوث ہوسکتا ہے اور مذکورہ گودام ایک ماہ قبل ہی کرائے پر حاصل کیا گیا تھا ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ہر گاڑی کی تلاشی لینا ناممکن ہے ، پریس کانفرنس کے دوران اے این ایف کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بریگیڈیئر واجد نے کہا کہ سالانہ 90 ہزار ایک لاکھ افراد منشیات کے مقدمات میں پکڑے جاتے ہیں ، اے این ایف سندھ نے سال 2012 میں 156 ملزمان کو پکڑا جن میں سے زیادہ تر کا تعلق صوبہ خیبر پختوانخوا سے ہے۔
بریگیڈیئر واجد نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 614 کلو گرام ہیروئن ، 31 ہزار 142 کلو گرام حشیش اور 7.8 کلو گرام کوکین برآمد کی گئی جوکہ بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی جبکہ اس کے علاوہ 205 کلو گرام ممنوعہ ادویات بھی اے این ایف نے ضبط کیں، ایئرپورٹ سے 79 افرادگرفتار کیے گئے جن میں سے 57 ملزمان ایسے تھے جوکہ اپنے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسول لیجانے کی کوشش کررہے تھے، بریگیڈیئر واجد کا کہنا تھا کہ اے این ایف کے مشاہدے میں آیا ہے کہ ملک خصوصاً سندھ ریجن میں چرس کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔
بریگیڈیئر واجد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کرسٹل کا نشہ کرنے والوں کی تعداد میں بھی بہت زیادہ تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے ، انھوں نے کہا کہ منشیات کے سلسلے میں ایکسائز ، پولیس اور محکمہ صحت ذمے دار ادارے ہیں ، اس وقت اے این ایف کے پاس 400 افراد کی نفری ہے ، اگر اینٹی نارکوٹکس فورس میں تعداد بڑھادی جائے تو مزید زیادہ بہتر طریقے سے اے این ایف کام کرسکتی ہے، رواں برس کے ڈیڑھ ماہ کے دوران اے این ایف نے 367 کلوگرام ہیروئن اور 13 ہزار سات سو کلوگرام حشیش برآمد کی۔