ایچ ای سی تشکیل نو کیس وفاق کو جواب داخل کرنے کیلیے 5مارچ تک مہلت
تشکیل نو سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خود مختاری ختم اورہزاروں قابل طلبا کا مستقبل دائو پر لگ جائے گا،درخواست گزار
تشکیل نو سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خود مختاری ختم اورہزاروں قابل طلبا کا مستقبل دائو پر لگ جائے گا، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل
سندھ ہائیکورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تشکیل نوکے حوالے سے قائمہ کمیٹی میں منظورکردہ بل کے خلاف دائر درخواست پر وفاق کو جواب داخل کرنے کیلیے 5مارچ تک مہلت دے دی ہے۔
جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے جمعہ کو پاک چا ئنا فائونڈیشن کے ندیم شیخ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرمتفرق درخواست میں سماعت کی، اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل اشرف مغل نے عدالت کو بتایا کہ انھیں اب تک درخواست کی نقل موصول نہیں ہوئی ہے، عدالت نے ہدایت کی کہ ڈی اے جی کو درخواست کی نقل فراہم کی جائے تاکہ وہ آئندہ سماعت تک جواب داخل کرسکیں۔
پاک چائنا فائونڈیشن کے رہنما ندیم شیخ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے ایچ ای سی کی تشکیل نو کا بل منظور کیا ہے جس کے تحت ادارے کی خود مختاری ختم اور چیئرمین کی مدت ملازمت کم ہوجائے گی، تشکیل نو سے ہزاروں قابل اور اہل طلبا کا مستقبل دائو پر لگ جائے گا، پاک چائنا فائونڈیشن کے شیخ محمد ولی اللہ اور ندیم شیخ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر آئینی درخواست میں چیف سیکریٹری سندھ ، صوبائی وزارت تعلیم ، سیکریٹری تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی کو ایک خود مختار ادارے کے طور پر قائم کیا گیا تھا اور 18رکنی کمیشن کی سربراہی کیلیے وفاقی وزیر کے مساوی عہدہ مقرر کیا گیا تھا۔
عرفان عزیز ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق حکومت سندھ صوبائی سطح پر اعلیٰ تعلیم کیلیے کمیشن کے قیام کا جائزہ لے رہی ہے ، اعلیٰ تعلیمی کمیشن صوبائی حکومتوں کومنتقل نہیں کیا جاسکتا ، درخواست میں صوبائی حکومت کو اس اقدام سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے ،دریں اثنا ہائیکورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے آرٹس کونسل کے حالیہ انتخابات کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ایک ہفتے کیلیے ملتوی کردی۔