حیدر ہوتی کے قافلے پر خود کش حملہ قابل مذمت ہے شاہی سید

قیام امن کی کوششیں بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے، صدر اے این پی سندھ

قیام امن کی کوششیں بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے، صدر اے این پی سندھ۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا امیر حیدر خان ہوتی کے قافلے پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد کسی طور قیام امن کی کوششوں کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔

قیام امن کی کوششیں جاری رہیں گی ،جاری بیان میںشاہی سید نے کہا ہے کہ دہشت گردی صرف علاقائی، ملکی یا خطے کا مسئلہ نہیں بلکہ بین الاقومی مسئلہ ہے اس لیے اسے بین الاقوامی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے، سرد جنگ میں ہم نے خود اپنے خطے کو میدان جنگ بنایا جس سے ہم سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔




دہشت گردی ، انتہائی پسندی اور عسکریت پسندی نے سب سے زیادہ ہمارے دینی اقدار اور پختون ثقافت کو نقصان پہنچایا، دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیار ولی خان، سینیٹر شاہی سید نے سابق سینیٹر سید شہزاد گل باچہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
Load Next Story