ٹریفک حادثات و واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے

سکھن میں شاہد ،اورنگی میں اسامہ ہلاک ہوا،کورنگی میںگاڑی نے 10 سالہ بچے کو کچل دیا

سکھن میں شاہد ،اورنگی میں اسامہ ہلاک ہوا،کورنگی میںگاڑی نے 10 سالہ بچے کو کچل دیا فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و واقعات میں3 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے میں مقامی فیکٹری کا دروازہ حادثاتی طور پر گرنے سے 22 سالہ شاہد حسین ولد غلام اکبر ہلاک ہوگیا ، متوفی علاقے کا ہی رہائشی جبکہ اس کا آبائی تعلق رحیم یار خان سے تھا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ، ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی کراسنگ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 11 سالہ اسامہ ہلاک ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی ، علاقہ پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔




اورنگی ٹائون کے علاقے قصبہ کالونی میں ٹریفک حادثے میں 10 سالہ وجد ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی ، علاوہ ازیں شارع فیصل پر ناتھا خان پل پر سائن بورڈ پر کام کے دوران نوجوان لڑکا گرگیا جس سے اس کے سر میں شدید چوٹ آئی ، شارع فیصل پولیس کے مطابق نوجوان لڑکا سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے بے ہوش ہے اور فوری طور پر اس کی کوئی شناخت سامنے نہیں آسکی ہے ، اسے جناح اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے ۔
Load Next Story