اپنی سرزمین پر کوئی دہشت گرد برداشت نہیں اعزاز چوہدری
یہ امر مدنظر رکھنا چاہیے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام میں خصوصی دلچسپی رکھتا ہے، پاکستانی سفیر
یہ امر مدنظر رکھنا چاہیے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام میں خصوصی دلچسپی رکھتا ہے، پاکستانی سفیر۔ فوٹو: فائل
امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی دہشت گرد کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا اور وہ علاقائی امن و استحکام کیلیے امریکا سمیت عالمی برادری کے ساتھ تعمیری روابط کیلیے پرعزم ہے۔
واشنگٹن میں افغانستان اورجنوبی ایشیا کیلیے نئی امریکی حکمت عملی پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ امر مدنظر رکھنا چاہیے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام میں خصوصی دلچسپی رکھتا ہے، انھوں نے کہا کہ گزشتہ مہینے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دہشت گردی سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں بھی اس بات کو سراہا گیا کہ خیبر اور شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائیوں میں دہشت گردوں کا صفایا اور ان کے ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں۔
اعزاز چوہدری نے کہا کہ نئی امریکی پالیسی کی تفصیلات معلوم کرنے کیلیے ہم امریکی انتظامیہ سے رابطہ کریں گے، انھوں نے کہاکہ پاکستان نے مستحکم اور پرامن افغانستان کیلیے عالمی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے، پاکستانی سفیر نے کہا یہ واضح ہے کہ افغانوں کی قیادت میں افغان مصالحتی عمل سے ہی افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کا موقع مل سکتا ہے۔