لاہورآئندہ72 گھنٹوں میں بڑی دہشت گردی کا خدشہ

حساس ادارے نے اپنی رپورٹ میں پنجاب حکومت کولکھاہے کہ خودکش بمبارافغانی ہوسکتے ہیں

حساس ادارے نے اپنی رپورٹ میں پنجاب حکومت کولکھاہے کہ خودکش بمبارافغانی ہوسکتے ہیں فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ایک وفاقی حساس ادارے نے پنجاب حکومت کوخبر دار کیاہے کہ کراچی کے بعد بعض خودکش حملہ آور لاہورسمیت صوبے کے10بڑے شہروں میں داخل ہوچکے اور اگلے 72 گھنٹوں میں اہم مذہبی،سیاسی اورسماجی شخصیات سمیت قانوں نافذکرنیوالے اعلیٰ افسران کی ٹارگٹ کلنگ کرسکتے ہیں۔


حساس ادرے نے اپنی رپورٹ میں پنجاب حکومت کے محکمہ داخلہ کواس حوالے سے بتایاہے کہ ان کاٹارگٹ لاہور،راولپنڈی،فیصل آباد، سرگودھا،ڈی جی خان،وہاڑی،جھنگ،گوجرانوالہ، ملتان اور مظفرگڑھ ہوسکتے ہیں حساس ادارے نے اپنی رپورٹ میں پنجاب حکومت کولکھاہے کہ خودکش بمبارافغانی ہوسکتے ہیں اس حوالے سے پنجاب بھرمیں اہم مقامات پرآنے والے افغانی باشندوں کی اسکریننگ کی جائے تاکہ کسی بھی قسم کی ممکنہ دہشت گردی کے واقعے سے بچاجاسکے۔
Load Next Story