گینگ وار کے ملزم پھر سرگرم فائرنگ سے دولہا جاں بحق دیگر واقعات میں 10افراد ہلاک
حیدرعباس کے گھرکے باہرگینگ وارملزمان کی فائرنگ،کورنگی میں کانسٹیبل،کھوکھراپار میںامن کمیٹی کارکن
کراچی: دولہا کی وہ کار جس پر پرانا گولیمار کے علاقے میں فائرنگ کی گئی جائے وقوع پر کھڑی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس
کراچی میں بدامنی کاسلسلہ جاری ہے،گینگ وارملزمان کیخلاف مقدمات کی واپسی اوران کے سروں پررکھی گئی انعامی رقم ختم کیے جانے کے فیصلے کے بعدلیاری گینگ پھرسے شہرمیں سرگرم ہوگیاہے۔
گینگ وار ملزمان نے مخالف گینگ کے سرغنہ ارشدپپوکی سالی سے نکاح کیلیے آنے والے دولہے کی کارپرحملہ کردیاجس کے نتیجے میں دولہاعبدالماجدبلوچ ہلاک جبکہ5باراتی زخمی ہوگئے جن میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے،شہرمیں فائرنگ اورتشددکے دیگرواقعات کے دوران پولیس کانسٹیبل اورامن کمیٹی کے رکن سمیت مزید 10افرادہلاک ہوگئے گلشن اقبال میں بھی گینگ وارملزمان نے مبینہ طورپرمتحدہ قومی موومنٹ کے رہنمااوررکن قومی اسمبلی حیدرعباس رضوی کے گھرکے باہرفائرنگ کردی جس کے بعدعلاقے میں شدیدخوف وہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدودپرانا گولیمار ریکسر پل کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دولہاکی کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دولہا30 سالہ عبدالماجدبلوچ ہلاک جبکہ بارات میں شامل28سالہ محمدمعیز،22 سالہ محمد بلال ، 28 سالہ حسن اﷲ ، 17 سالہ محمد کبیراور35سالہ ارشدبلوچ زخمی ہوگئے۔ہلاک و زخمی ہونے والوں کوسول اسپتال پہنچایاگیا ،زخمی ہونے والے ارشداورمعیزکی حالت انتہائی تشویشناک بہے،مقتول دولہا گارڈن ایسٹ پرنس ایونیوبلاک B کارہائشی اورچندروزقبل دبئی سے اپنی شادی کیلیے پاکستان آیاتھا،مقتول کے والد کاانتقال ہوچکا،مقتول سمیت4 بھائی تھے ایک بھائی امجدبلوچ کوتقریباً ایک سال قبل گھرکے قریب گینگ وارکے ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیاتھا۔
ذرائع نے بتایا کہ مقتول عبد الماجدکی لیاری گینگ وار کے سرغنہ ارشدعرف پپو کی سالی سے نکاح تھاجبکہ اتوار کو رخصتی ہونی تھی،واقعے کے وقت مقتول پرانا گولیمار ریکسر پل گڈلک شادہ ہال کے قریب ایک مسجدمیں نکاح کے بعد واپسی کے لیے کار میں بیٹھ رہاتھاکہ گھات لگائے ملزمان نے پہلے دولہاکو سر میں ایک گولی ماری اس کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ لیار گینگ وار کے ملزمان کی گرفتاری پر رکھی گئی انعامی رقم کے ختم کیے جانے کے نوٹیفکیشن کے بعد گینگ وار کے مرکزی ملزم نے کراچی والوں کوتحفہ دینے کاحکم دیا تھاجس پر سولجر بازار اور پرانا گولیمار میں گینگ وارکے انچارج جمیل عرف چھانگانے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گارڈن سے نکلنے والی بارات کاتعاقب کیا اورمسجد کے باہر مورچے بنا کر بیٹھ گئے اور جب نکاح کے بعد باراتی باہرنکلے تو سب سے پہلے دولہا کونشانہ بنایا اس کے بعد دیگر باراتیوں پر بھی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے بعدملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
ملزمان کو تحفظ دینے لیے گیگ وار پاک کالونی کاانچارج اورعبد الرحمٰن بلوچ کا سالا ساجدبلوچ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ریکسر پل اور اس کے اطراف میں موجودتھا،مقتول عبد الماجد بلوچ کے سالے محمد مراد بلوچ کو بھی گینگ وار کے ملزمان نے کلاکوٹ تھانے کی حدود میں چند سال قبل قتل کیا تھا جس کے قتل کا مقدمہ کلاکوٹ تھانے میں مقتول مراد بلوچ کی اہلیہ آن بی بی نے عذیر بلوچ ، امجد لاشاری ، رؤف بلوچ ، عقیل ، رحیم بلوچ ، عطاء اﷲاور ایک پولیس اہلکار امتیاز ببل کے خلاف درج کرایاتھاتاہم6 ملزمان نے پولیس کومبینہ طور پر رشوت دے کراپنانام تفیش کے دوران خارج کروا لیاتھاجبکہ امتیازببل کے خلاف مقدمے کاچالان پیش کردیا گیاتھا۔عوامی کالونی تھانے کی حدودکورنگی نمبر4سیکٹر27زمان ٹاؤن میں ایک موٹرسائیکل پرسوار3ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل 50سالہ بشیرجاں بحق ہو گیا۔
مقتول شاہ فیصل کالونی کا رہائشی تھا،مقتولہ نے گزشتہ دونوں دوسری شادی کی تھی جبکہ پہلی بیوی اوربچے آبائی گاؤں رحیم یار خان میں رہائش پزیر ہیں۔کھو کھرا پارتھانے کی حدودبی ایریا میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شاہ زیب ہلاک ہو گیا،مقتول کھو کھر پار نمبر 4 بی ایریا کا رہائشی اور کالعدم امن کمیٹی کاسرگرم کارکن تھا۔کورنگی مہران ٹائون میں موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے2سگے بھائی35سالہ بخت زادہ اور30 سالہ صاحب زادہ ہلاک ہوگئے،دونوں بھائی مہران ٹائون میں اپنی شوزکی دکان پربیٹھے تھے کہ موٹرسائیکل سوار2ملزمان نے فائرنگ کردی اورفرارہوگئے ،مقتولین کاآبائی تعلق باجوڑسے ہے اورواقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے،مقتولین کاایک بھی چندماہ قبل بھی ماراجاچکاہے۔
سائٹ ایریا کے علاقے ولیکا میں مقامی فیکٹری کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ25سالہ عبدالسمیع ہلاک ہوگیا،مقتول پٹھان کالونی کا رہائشی تھا۔اورنگی ٹائون کے علاقے بلوچ پاڑہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 50 سالہ سید انصار حسین ہلاک ہوگیا ، مقتول قصبہ کالونی کارہائشی اورسائٹ ایریامیں مقامی فیکٹری میں ملازمت کرتاتھا، وہ فیکٹری جارہا تھا کہ منگھوپیر روڈ بروہی گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،مقتول چار بچوں کا باپ تھا، فائرنگ کی زدمیں آکر12سالہ بچہ زمان بھی زخمی ہوگیا۔ لانڈھی فیوچرموڑپرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے 32سالہ امدادحسین ہلاک ہوگیا۔شرافی گوٹھ کے علاقے اسماعیل گوٹھ قبرستان کے قریب سے نوجوان کی لاش ملی جسے ملزمان نے سر پرگولی مارکرہلاک کیا ،مقتول کی شناخت25سالہ جنیدکے نام سے ہوئی جو شاہ فیصل کالونی نمبر5کارہائشی اورمہاجرقومی موومنٹ کاکارکن تھا۔
کورنگی کے علاقے عوامی کالونی کے سیکٹر28میں مقامی ٹیکسٹائل مل کے قریب سے نوجوان کی لاش ملی جسے ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا ،مقتول کی شناخت 30سالہ محمداصغر کے نام سے ہوئی جوکہ شیرپائو کالونی کارہائشی تھا،شرافی گوٹھ میں ہلاک ہونے والاجنیداوراصغردونوں دوست تھے۔سرجانی ٹائون میں فورکے چورنگی کے قریب نالے سے42سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی اسے تشددکے بعدہلاک کرکے لاش نالے میں پھینک دی گئی۔گارڈن کے علاقے میں دو گروپوں میں تصادم کے دوران شدیدفائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا،رات گئے تک فائرنگ کاسلسلہ جاری تھا۔
ابو الحسن اصفہانی روڈ کے قریب گلشن اقبال بلاک 4/A کے رہائشی متحدہ قومی مومنٹ کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسمبلی حیدر عباس رضوی کے گھر کے باہرنامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی اندھادھند فائرنگ سے علاقے میںخوف ہراس پھیل گیا۔واقعے کے وقت حیدر عباس رضوی ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں لیاری گینگ وار کے خلاف حکومت کی طرف سے انعامی رقم کے واپس لیے جانے کے بارے میں بات چیت کررہے تھے ۔