غیرمسلموں کیلیے مسودہ برائے اندراج شادی کی تیاری
قائمہ کمیٹی کی ستائش،ضروری مشاورت کیلیے10 دن دیے جائیں،متعلقہ وزارت کوہدایت
قائمہ کمیٹی کی ستائش،ضروری مشاورت کیلیے10 دن دیے جائیں،متعلقہ وزارت کوہدایت فوٹو: فیضان داود
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ہم آہنگی وزارت انسانی حقوق کی طرف سے غیر مسلموں کی شادی کے اندراج کے بارے میں مسودہ کی تیاری کو سراہتے ہوئے وزارت قومی ہم آہنگی کو ہدایت کی ہے کہ اس سلسلے میں کمیٹی اراکین کی مناسب آرا پیش کرنے کیلیے متعلقہ مذہبی اسکالرز کے ساتھ مشاورت کیلیے وزارت انسانی حقوق کو کم از کم 10 دن دینے کیلیے تحریر کیا جائے۔
کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
کمیٹی نے ہندو لڑکی وجنتی سے زیادتی اور موتی سودر کو اغوا کیے جانے کے واقعے کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے وزارت کو کہا ہے کہ وہ آئی جی سندھ سے انکوائری رپورٹ طلب کر کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے۔