کراچی کے چھوٹے تاجروں نے بھتہ خوروں کیخلاف مسلح مزاحمت کا اعلان کردیا

19فرروی کوایم اے جناح روڈپرسرعام لائسنس یافتہ اسلحے کے نمائش ہوگی،تاجروں کوتحفظ کیلیے اسلحہ ساتھ رکھناہوگا

19فرروی کوایم اے جناح روڈپرسرعام لائسنس یافتہ اسلحے کے نمائش ہوگی،تاجروں کوتحفظ کیلیے اسلحہ ساتھ رکھناہوگا،کراچی تاجراتحاد فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
چھوٹے تاجروں نے بھتہ خوروںکیخلاف اسلحے کے زورپرمزاحمت کااعلان کردیا اور ذاتی تحفظ کیلیے آرام باغ،ایم اے جناح روڈکے تجارتی مراکزومارکیٹوں کے تاجروں نے اپنالائسنس یافتہ اسلحہ منظر عام پرلانے کافیصلہ کرتے ہوئے منگل19 فروری کے سہ پہر3بجے خالق دیناہال ایم اے جناح روڈپرسرعام لائسنس یافتہ اسلحہ کی نمائش کااعلان کردیا۔

یہ فیصلہ جمعے کوآل کراچی تاجراتحادکے چیئرمین عتیق میر کی صدارت میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میںکیاگیا۔اس موقع پرتاجروں نے کہاکہ بھتہ خورمارکیٹوں میں داخل ہوکردکانوں پربراہ راست فائرنگ کررہے ہیں اوربھتے کی عدم ادائیگی پرجان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں اس لیے پرامن تاجروں کوجارحانہ طرزعمل اختیارکرنے پر مجبور کیارہاہے،صرف ایک ہفتے کے دوران 12 تاجروں کوموت کی گھاٹ اتاردیاگیاہے،شہربھرکی مارکیٹ ایسوسی ایشنزکے نمائندگان نے اعلان کیاکہ اب وقت کاتقاضاہے کہ تاجروںکوکسی حکومتی سیکیورٹی ادارے پربھروسہ کرنے کے بجائے اپنے تحفظ میں اپنالائسنس یافتہ اسلحہ ساتھ رکھناہوگا،بے گناہ اورمعصوم تاجربھتہ خوروں کے ہاتھوں بے بسی کی موت مرنے کے بجائے خوداسلحہ اٹھائیں گے اوربھتہ خوروں،ڈاکوئوں اورلٹیروںکابھرپورمقابلہ کرینگے،مارکیٹوں میں الارم سسٹم اورباہمی روابط قائم کیاجائے گا۔




تاجروں نے آرمی چیف سے بھی مطالبہ کیاکہ اگر تاجروں کوموجودہ صورتحال سے نکالنے کیلیے فوج دستیاب نہیں ہے تو کم از کم تاجروں کو فوجی تربیت ہی دلوائی جائے تاکہ تاجر اپنی جان ومال کی خودحفاظت کر سکیں۔عتیق میر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں تاجروں کاقتل اوردکانوں پر فائرنگ کے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں،انھوں نے تاجروں کے اکثریتی دبائو پرکیے گئے اسلحہ ساتھ رکھنے کے اعلان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہر حال میں حکومت اوراس کے ماتحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمے داری ہے، تاجراپنے تحفظ میں اسلحہ اٹھانے پرمجبور ہوئے توشہر میدانِ جنگ میں تبدیل ہوجائے گا۔

ایم اے جناح روڈ پر واقع بھتے سے نسبتاًمحفوظ سمجھی جانے والی مارکیٹوں میں دیدہ دلیری کے ساتھ دکانوں پرفائرنگ کے واقعات بھتہ خوروں کے بڑھتے ہوئے حوصلے اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کھلی شکست ہے،ہرشہری کوحق ہے کہ وہ جان ومال کے بڑھتے ہوئے خطرات میں اپنالائسنس یافتہ اسلحہ اپنے ساتھ رکھے، تاجروں نے ہمیشہ سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں اور کارکنوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔
Load Next Story