بھارتی ڈومیسٹک سیزن میں شامل کرکٹرز کو تاحال معاوضے نہیں مل پائے
پلیئرز کو ہرمیچ کےدن کا10ہزارمعاوضہ ریاستی ایسوسی ایشنز کودوران میچ یا پھرسیزن کےاختتام پر فوری اداکرناتھا
پلیئرز کو ہرمیچ کےدن کا10ہزارمعاوضہ ریاستی ایسوسی ایشنز کودوران میچ یا پھرسیزن کےاختتام پر فوری اداکرناتھا . فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
بھارتی ڈومیسٹک سیزن میں شامل کرکٹرز کو تاحال معاوضے نہیں مل پائے ہیں۔
پلیئرز کو ہر میچ کے دن کا 10 ہزارمعاوضہ ریاستی ایسوسی ایشنز کو دوران میچ یا پھر سیزن کے اختتام پر فوری ادا کرنا تھا، مگر تاحال پلیئرز کو مکمل ادائیگیاں نہیں ہوپائی ہیں،اس کا سبب فنڈز کی کمی کو قرار دیا جا رہا ہے، نئے سیزن کی آمد آمد ہے لیکن ابھی 17-2016 میں شریک کھلاڑیوں کو مکمل رقم نہیں مل پائی، لودھا کمیشن سفارشات کے نفاذ پرہونے والی محاذ آرائی سے پلیئرز پریشان ہوگئے۔
بی سی سی آئی کو ڈومیسٹک میچز کی فیس 2 حصوں میں ادا کرنا تھی، اول ریاستی باڈیز سے میچ کے دن 10 ہزار روپے ملنا تھے، باقی حصہ براہ راست بورڈ ادا کرنے کا پابند ہے، مگر اس کیلیے بی سی سی آئی کے سالانہ جنرل اجلاس میں اکائونٹس کی تصدیق کیے جانے تک انتظار کرنا ہوگا۔