مارٹن گپٹل سی پی ایل چھوڑ کر چلے گئے
گپٹل کی اہلیہ لیورا امید سے ہیں اور ان کے گھر آئندہ ماہ نئے مہمان کی آمد متوقع ہے
گپٹل کی اہلیہ لیورا امید سے ہیں اور ان کے گھر آئندہ ماہ نئے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ فوٹو : فائل
کیوی بیٹسمین مارٹن گپٹل کیریبیئن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے۔
مارٹن گپٹل فیملی میں صحت مسائل کے سبب کیریبیئن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے تاہم اب ان کی جگہ ہموطن لیوک رونکی گیانا ایمیزون واریئرز کا حصہ بن جائیں گے، سردست چوتھی پوزیشن پر موجود ٹیم کو راؤنڈ روبن لیگ میں ابھی مزید 2 میچزکھیلنا ہیں۔
واضح رہے کہ گپٹل کی اہلیہ لیورا امید سے ہیں اور ان کے گھر آئندہ ماہ نئے مہمان کی آمد متوقع ہے، وہ اب ایونٹ کیلیے دوبارہ ویسٹ انڈیز نہیں لوٹ پائیں گے۔