بے ہنگم موسیقی کبھی سماعتوں کو معطر نہیں کرتی زیب ہانیا

موسیقی کاتعلق روح کے ساتھ ہوتا ہے اور خوشی اور غم کے موقع پر سات سُروں میں سجا میوزک اپنا خوب اثر رکھتا ہے۔

فوٹو: ایم افضل/ایکسپریس

لاہور:
معروف گلوکارہ زیب اورہانیا کہتی ہیں کہ سچے سُروں کی مٹھاس زندگی کالطف دوبالا کرتی ہے۔


موسیقی کاتعلق روح کے ساتھ ہوتا ہے اور خوشی اور غم کے موقع پر سات سُروں میں سجا میوزک اپنا خوب اثر رکھتا ہے۔ بے ہنگم موسیقی کبھی سماعتوں کو معطر نہیں کرتی۔ ان خیالات کااظہارخالہ زاد بہنوںکی معروف گائیک جوڑی زیب اورہانیا نے ''ایکسپریس میگزین'' کیلئے فوٹوشوٹ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا ''آواز اور انداز کے ساتھ مختلف سازوں سے بھی لگائو ہونے لگا ہے۔ تنہائی کو دورکرنے کیلئے میوزک شروع کیا لیکن پھراس سے تعلق ایسا بڑھا کہ اس کو ہی پروفیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

اردواورپنجابی کے ساتھ ساتھ فارسی، پشتواور انگریزی زبان میں گیت گانا پسند ہے۔ پاکستان کے بعد بھارت میں بھی اچھا رسپانس ملا ہے۔ ہمارا مقصد میوزک کے ذریعے شہرت یا دولت کمانا نہیں بلکہ اس کے ذریعے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھر میں متعارف کروانا ہے۔ گائیکی اورسازوں سے محبت کا یہ سلسلہ ابھی نیا ہے لیکن آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟ ''
Load Next Story