بچے کو پیدائش کے6ماہ تک ماں کا دودھ پلائیںطبی ماہرین

بریسٹ فیڈنگ سے بچے میںخوداعتمادی میںاضافہ ہوتا ہے،ماہرین کا سیمینارسے خطاب

بریسٹ فیڈنگ سے بچے میںخوداعتمادی میںاضافہ ہوتا ہے،ماہرین کا سیمینارسے خطاب. فوٹو جمال خورشید

MUMBAI:
طبی ماہرین نے کہا ہے کہ بچے کو پیدائش کے بعد ابتدائی چھے ماہ تک صرف ماں کا دودھ پلائیں، بریسٹ فیڈنگ سے بچے میں خوداعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے،نوزائیدہ مختلف امراض سے محفوظ رہتا ہے،کم عمری میں بیماری سے بچوںکی ذہنی صلاحیتیں ونشوونما متاثرہوتی ہیں۔


بوتل سے دودھ پلانے سے پرہیزکریں بصورت دیگر نوزائیدہ مختلف پیچیدگیوںکا شکار ہوجاتا ہے، ان خیالات کا اظہارماہرین نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے منعقدہ آگاہی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا،آغا خان اسپتال کی ڈاکٹر ڈی ایس اکرم نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہرسال اگست میں ماںکے دودھ کی اہمیت کے حوالے سے عوام میں شعور بیدارکرنے کے لیے آگاہی مہم چلائی جاتی ہے۔
Load Next Story