مائیکل فلپس نے انفرادی میڈلزکی تعداد20تک پہنچا دی

مسلسل3اولمپکس کے ایک ہی ایونٹ میں فتح حاصل کرنے والے پہلے مرد سوئمربن گئے

مسلسل3اولمپکس کے ایک ہی ایونٹ میں فتح حاصل کرنے والے پہلے مرد سوئمربن گئے (فوٹو ایکسپریس)

BURBANK:
امریکا کے مائیکل فلپس مسلسل 3 اولمپکس کے ایک ہی ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے پہلے مرد سوئمر بن گئے،انھوں نے200 میٹر انفرادی میڈلے میں گولڈ میڈل جیت کر یہ اعزاز پایا، اس سے قبل انھوں نے بیجنگ اور ایتھنز اولمپکس میں بھی پہلی پوزیشنز پائی تھیں،رواں گیمز کے اختتام پر ریٹائرمنٹ سے قبل وہ اپنے 16 طلائی تمغوں میں مزید اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔


گذشتہ دنوں فلپس نے19اولمپکس میڈلز جیت کر سوویت جمناسٹ لاریسا لاتیننا کا 18 تمغوں کا عالمی ریکارڈ توڑا جو انھوں نے 1956 سے 1964 کے درمیان بنایا تھا، اب تو امریکی تیراک کے ورلڈریکارڈ میڈلز کی تعداد 20 تک پہنچ گئی، یہ وہ کارنامہ ہے جو مستقبل قریب میں شائد ہی کوئی انجام دے سکے۔ مائیکل فلپس لندن اولمپکس میں اب تک2،2گولڈ اور سلور میڈلز حاصل کر چکے ہیں۔

200 میٹر انفرادی میڈلے میں دوسرے نمبر پر آنے والے امریکی تیراک رائن لاکتی اب تک 2 طلائی تمغوں سمیت 5 میڈلز جیت چکے،اس سے پہلے منگل کو 4x200میٹر فری اسٹائل ریلے جیتنے والی امریکی تیراکوں کے ساتھ مائیکل فلپس نے رواں اولمپکس میں اپنا پہلا طلائی اور مجموعی طور پر دوسرا میڈل جیتا تھا۔
Load Next Story