سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں ڈی آئی جی رانا عبدالجبار ایس پی رحیم اشتہاری قرار

خصوصی عدالت نے غیرحاضری پر ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ، ایس ایچ او شیخ عاصم،انسپکٹر بشیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کردیے

رانا عبدالجبار ماڈل ٹاؤن آپریشن کے سربراہ تھے، گرفتار کیا جائے تو کیس حل ہو جائے گا، عوامی تحریک کے وکلا کی میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں مسلسل غیرحاضری پر ڈی آئی جی رانا عبدالجبار اور ایس پی عبدالرحیم شیرازی کو اشتہاری قرار دے دیا۔


گزشتہ روز سماعت کے دوران عوامی تحریک کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ ڈی آئی جی رانا عبدالجبار ماڈل ٹاؤن آپریشن کے سربراہ تھے، ان کو گرفتار کیا جائے تو کیس حل ہو جائے گا۔ عدالت نے عدم پیشی پر ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ، ایس ایچ او شیخ عاصم اور انسپکٹر بشیر نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ سمن کی تعمیل کیلیے دیگر اہلکاروں کے پتے طلب کر لیے۔ دوسری جانب عوامی تحریک کے وکیل نے کہا کہ درست پتوں کیلیے عدالت آئی جی آفس کو خط لکھے، مزید سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

بعدازاں عوامی تحریک کے رہنماؤں نعیم الدین، جواد حامد، نوراللہ صدیقی اور یاسر ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جس فورس کے سینئر عہدیدار اشتہاری قرار پائیں، اسکا کیا ڈسپلن ہو سکتا ہے، آئی جی کالی بھیڑوں کو عدالت کے حوالے کر کے اپنے ڈیپارٹمنٹ پر لگے دھبے دور کریں۔
Load Next Story