ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کاکام مکمل ہوگیا محبوب انور
مدد پر پاک فوج کے مشکورہیں،ووٹرز لسٹوں کی جانچ پڑتال شروع کردی،صوبائی الیکشن کمشنر.
مدد پر پاک فوج کے مشکورہیں،ووٹرز لسٹوں کی جانچ پڑتال شروع کردی،صوبائی الیکشن کمشنر. فوٹو: فائل
کراچی میں گھر گھر جاکر ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کاکام مکمل ہوگیا .
18مارچ کو حتمی فہرستیں جگہ جگہ آویزاں کردی جائیں گی،تفصیلات کے مطابق کراچی میں10جنوری کو گھر گھر جاکر ووٹر لسٹوں کی تصدیق کاکام شروع کیا گیا جو ہفتے کو مکمل کر لیا گیا ہے،الیکشن کمشنر سندھ محبوب انوار کے مطابق اگر کسی ووٹرز کا فارم الف یا فارم 2جمع نہیں ہوئے ہیں تو وہ متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں اپنے کوائف جمع کراسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن اور بعد ازاں نادرا ان ووٹررز لسٹوں کی حتمی تصدیق کے بعد 18 مارچ تک نئی ووٹرز لسٹیں جاری کردیں گی، صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محبوب انور نے کہا کہ فیلڈ میں ووٹرز لسٹوں کے تصدیقی عمل کو مکمل کرلیا گیا ہے اور اس میں الیکشن کمیشن کے عملے نے دن رات اپنی استطاعت سے بڑھ کر کام کیا ہے اور اس میں ہم پاک فوج کی مدد پر بھی ان کے مشکور ہیں، انھوں نے کہا کہ اب ان ووٹرز لسٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا گیا ہے ، اس کے بعد یہ تمام لسٹیں نادرا کو بھیج دی جائیں گی اور 18 مارچ تک نادرا حتمی لسٹیں جاری کردے گا ، واضح رہے کہ 10جنوری کو شروع ہونے والا کام38روز میں مکمل کیا گیا ہے۔