نیٹوکنٹینرزکے ذریعے اسلحہ وگولہ وبارودکی ترسیل پرپابندی
سامان میں اسلحے،خطرناک فضلے کی عدم موجودگی کاسرٹیفکیٹ فراہم کرناہوگا.
سامان میں اسلحے،خطرناک فضلے کی عدم موجودگی کاسرٹیفکیٹ فراہم کرناہوگا. فائل فوٹو
پاکستان نے افغانستان سے امریکی و نیٹو افواج کی واپسی پر نیٹوکنٹینرز کے ذریعے تمام قسم کے اینٹی ٹینک ہتھیار، تمام اقسام کے مارٹرز، خودکارگرینیڈلانچرز، ٹینک ومہلک ہتھیار اور افغانستان میں استعمال کیے جانیوالے اسلحے اور گولہ بارود سے بھرے کنٹینرز کی پاکستان کے راستے ترسیل پر پابندی عائد کردی ہے۔
سامان کی واپسی پر کمرشل کیریئر کو وی باکس کے ذریعے کلیئرنس پر ڈھائی سو ڈالر فی گڈز ڈکلیریشن کے حساب سے فیس سمیت تمام چارجز، فیس، ٹول ٹیکس ودیگر چارجز اداکرنا ہونگے۔ اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے سینئر افسر نے ہفتے کے روز ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ امریکا ونیٹو اور ایساف فورسز کیساتھ طے پانیوالے ایم او یو اور ٹرمز آف ریفرنس میں تمام تر قواعدو ضوابط وضع کیے جاچکے ہیں۔
جنکے مطابق پاکستان کے راستے اینٹی ٹینک ہتھیار، تمام اقسام کے مارٹرز، خودکار گرینیڈلانچرز، ٹینک اورآرمرڈ وہیکلز، تمام اقسام کی آرٹلری گنز، گائیڈڈ ودوسرے اقسام کے میزائل و راکٹس، تمام اقسام کے لانچرز، تمام اقسام کی مائنز، تمام اقسام کے بم، تمام اقسام کے پروجیکٹائلز اور آرٹلری ایمونیشن ودیگر شامل ہیں۔