دھونی نے سنگاکارا کا دوسرا ریکارڈ برابر کر دیا

کسی ایک ٹیم کے خلاف زیادہ ون ڈے نصف سنچریوں کا ریکارڈ سنگاکارا کے پاس تھا

کسی ایک ٹیم کے خلاف زیادہ ون ڈے نصف سنچریوں کا ریکارڈ سنگاکارا کے پاس تھا۔ فوٹو: فائل

بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی نے سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا کا ایک ہی سیریز میں دوسرا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔


مہندرا سنگھ دھونی نے آئی لینڈرز کے خلاف تیسرے ون ڈے میں اپنے کیریئرکی 65 ویں نصف سنچری اسکور کی تھی، یہ ان کی سری لنکا کے خلاف 18 ویں ففٹی ہے، اس سے قبل کسی ایک ٹیم کے خلاف زیادہ ون ڈے نصف سنچریوں کا ریکارڈ سنگاکارا کے پاس تھا جو انھوں نے بھارت کے ہی خلاف 18 ففٹیز جڑ کر بنایا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دوسرے ون ڈے میں دھونی نے سنگاکارا کا سب سے زیادہ 99 ون ڈے اسٹمپنگ کا ریکارڈ بھی برابر کیا تھا۔
Load Next Story