بھارت سے محاذ آرائی کے حق میںنہیںوزیر اعظم
امریکا سے تعلقات میں بہتری آئی ہے، ہم نے تشہیر کے بغیر بہت کام کیے، انٹرویو.
فوٹو: فائل
KARACHI:
وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ امریکا سے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔
بھارت کیساتھ محاذ آرائی کے حق میں نہیں، پاکستان پر امن افغانستان چاہتا ہے۔ہم ہمسایہ ممالک سے بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے جمہوریت کی مضبوطی کیلیے اقدامات کیے۔ہم جمہوری لوگ ہیں، ہمیںمشکل حالات میں اقتدار ملا۔ ہماری تشہیر نہیں ہوئی مگر ہم نے کام بہت کیے۔انھوں نے کہاکہ لوگ پیپلز پارٹی کے کاموں سے بخوبی آگاہ اور وہ اسے کریڈٹ ضرور دینگے۔
قبل ازیںوفاقی وزیر سیفران عباس خان آفریدی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ فاٹا کے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کیلیے پالیسیاں اور پروگرام ترتیب دیے جائیں،قبائل کو قومی دھارے میں لائینگے، جبکہ جموں و کشمیر کونسل کے چیئرمین وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے آزاد حکومت اور کشمیری قیادت کے مطالبے پر کشمیر کونسل کی سرکاری ملازمتوں میں آزاد کشمیر کے شہریوں کا کوٹہ 2فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کردیا ہے، دیگر 50 فیصد بھرتیاں اوپن میرٹ پر ہونگی جن میں آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان ، فاٹا اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے امیدوار درخواست دے سکیں گے۔