گدھوں کی کھالیں اسمگل کرنیوالے ملزمان پر فرد جرم عائد

ملزمان میں ایک چینی باشندہ بھی شامل ہے، ملزمان کے قبضے سے کھالوں کی 592 بوریاں برآمد ہوئی تھیں۔

ملزمان کے انکار کرنے پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 اکتوبر کو استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
گدھے کی کھالوں کی اسمگلنگ کیس میں نامزد پر فرد جرم عائد کر دی گئی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔


اسپیشل جج کسٹم اینڈ ٹیکسیشن کورٹ نے گدھے کی کھالوں کی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمان فیصل، احتشام احمد، دانیال، جمن ،فیصل ذشان اور چینی باشندے پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ ملزمان کے انکار کرنے پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 اکتوبر کو استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ ملزمان میں ایک چینی باشندہ بھی شامل ہے، ملزمان کے قبضے سے کھالوں کی 592 بوریاں برآمد ہوئی تھیں، ان بوریوں میں 4 ہزار 736 کھالیں برآمد ہوئی تھیں، ملزمان کو گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
Load Next Story