موبائل فونز سمیت ٹیلی کام درآمدات میں گزشتہ ماہ 535 فیصد کا اضافہ

جون 2017 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ موبائل فونز کی درآمد میں 4.89 فیصد کی کمی ہوئی۔

جون 2017 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ موبائل فونز کی درآمد میں 4.89 فیصد کی کمی ہوئی۔ فوٹو: فائل

ٹیلی کام کے شعبے کی ملکی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران 53.53 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم جولائی 2017کے دوران موبائل فونز کی درآمدات 48 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔


ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق گزشتہ ماہ 68.57 ملین ڈالر کے موبائل فونز درآمد کیے گئے ہیں جبکہ جولائی 2016 کے دوران 46.2 ملین ڈالرکی درآمدات ہوئی تھیں، جون 2017 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ موبائل فونز کی درآمد میں 4.89 فیصد کی کمی ہوئی۔ جون میں موبائل فونز کی درآمدات72.54 ملین ڈالر رہی تھیں۔

پی بی ایس کے مطابق جولائی 2017 کے دوران ٹیلی کام کی مجموعی درآمدات 53.53 فیصد کے اضافے سے 114.01 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
Load Next Story