گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ختم صرف 24 سیاسی جماعتوں نے جمع کرائے
گوشوارے جمع نہ کرانے والی جماعت کے انتخابی نشان 15 ستمبر کے بعد روک لیے جائیں گے، الیکشن کمیشن
گوشوارے جمع نہ کرانے والی جماعت کے انتخابی نشان 15 ستمبر کے بعد روک لیے جائیں گے، الیکشن کمیشن۔ فوٹو:فائل
PESHAWAR:
الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے سالانہ اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق 345 سیاسی جماعتوں میں سے صرف 24سیاسی جماعتوں نے اپنے مالی گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے والی جماعت کے انتخابی نشان 15 ستمبر کے بعد روک لیے جائیں گے، الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کو مردم شماری کی حتمی رپورٹ جلد شائع کرنے کیلیے خط لکھ دیا ہے۔
دریں اثنا الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے مشترکہ انتخابی نشان تیرکی الاٹمنٹ کیخلاف ناہید خان کی درخواست مسترد کر دی، این اے120 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر تیر کے نشان سے الیکشن لڑ سکیں گے۔