افتتاحی تقریببھارتی دستے کے ہمراہ مارچ کرنے والی ’پراسرار‘خاتون نے معافی مانگ لی

افتتاحی تقریب:بھارتی دستے کے ہمراہ مارچ کرنے والی ’پراسرار‘خاتون نے معافی مانگ لی

افتتاحی تقریب:بھارتی دستے کے ہمراہ مارچ کرنے والی ’پراسرار‘خاتون نے معافی مانگ لی (فوٹو ایکسپریس)

NEW DEHLI:
لندن گیمزکی افتتاحی تقریب میں بھارتی دستے کے ہمراہ مارچ کرنے والی 'پراسرار' خاتون مدھورا ناگیندر نے معافی مانگ لی، ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں اولمپک افتتاحی تقریب کی ' کاسٹ ممبر' تھی اور بغیر اجازت وہاں جانے کا تاثر غلط ہے، میں بغیر کچھ سوچے سمجھے کھلاڑیوں کے ساتھ چل پڑی، یہ ایک غلط فیصلہ تھا، اس سے بہت سارے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی،


میں ان سے معافی مانگتی ہوں۔ بنگلور سے تعلق رکھنے والی مدھورا نے مزید کہا کہ چاروں طرف اتنا کچھ ہو رہا اورہزاروں لوگ چل رہے تھے، مجھے کچھ ٹھیک سے سمجھ میں نہیں آیا اور میں بھی چل پڑی۔ انھوں نے کہا کہ اتنی تنقید سے مجھے افسوس ہوا تاہم امید کرتی ہوں کہ اس واقعے کو بھول کر مجھے معاف کردیا جائے گا۔

یاد رہے افتتاحی تقریب میں بھارتی اولمپکس دستے کے آگے چلتی ہوئی سرخ رنگ کے کپڑوں میں ملبوس یہ خاتون بہت دیر تک ایک معمہ بنی رہیں، ان کی موجودگی کے باعث دستے کے سربراہ کچھ زیادہ خوش نہیں تھے۔
Load Next Story