ورلڈ الیون سے سیریز کیلیے نشریاتی حقوق کی فروخت میں مثبت پیش رفت
بھارتی ٹی وی چینل سے معاہدہ طے پاگیا،پاکستان میں تین چینلز میچز دکھائیں گے، پی سی بی
نشریاتی حقوق کی فروخت کے معاملات آخری مراحل میں ہیں۔ فوٹو: فائل
پاکستان اور ورلڈ الیون کی سیریز کے نشریاتی حقوق کی فروخت میں مثبت پیش رفت ہوگئی، پی ٹی وی سمیت دیگر کے ساتھ بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔
پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین سیریز کا حتمی فیصلہ ہونے میں تاخیر کی وجہ سے نشریاتی حقوق کی فروخت پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا،اب اس میں مثبت پیش رفت ہوتی دکھائی دے رہی ہے جبکہ ایک بھارتی چینل نے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز دکھانے کے لیے معاہدہ کرلیا ہے۔
بھارتی چینل کے سینئر نائب صدر کران بالاج نے کہاکہ پہلی بار کرکٹ میچز نشر کرنے کا قدم اٹھاتے ہوئے انتہائی پُرجوش ہیں، امید ہے کہ اسٹارز سے مزین ورلڈ الیون اور چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم کے مقابلے بھارت میں شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز بنیں گے۔
دریں اثنا پی سی بی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نشریاتی حقوق کی فروخت کے معاملات آخری مراحل میں ہیں،پی ایس ایل کی طرح ورلڈ الیون کیخلاف سیریز میں بھی پروڈکشن پی سی بی کی اپنی ہوگی،صرف براڈ کاسٹنگ رائٹس فروخت کیے جائیں گی جب کہ قوی امکان ہے کہ پاکستان میں پی ٹی وی، ٹین اسپورٹس اور ایک نجی چینل پر میچز دیکھے جاسکیں گے۔
یاد رہے کہ پی سی بی کے شعبہ مارکیٹنگ کی مشکل یہ تھی کہ ورلڈ الیون میں شامل اسٹارز کے نام جانے بغیر مختلف کمپنز معاملات آگے بڑھانے کو تیار نہیں تھیں،مہمان اسکواڈ کا اعلان ہوتے ہی اس ضمن میں تیزی سے پیش رفت شروع ہوئی۔