پولیس نے 4لاپتہ افراد کی گرفتاری ظاہر کردی مقدمہ درج کرکے دوبارہ جیل بھیج دیے

پولیس نے مقامی سرمایہ دار کو قتل کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرکے چاروں افراد کو دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔

دھابے جی کے صحافی سمیت 4 افگراد کو 6 روز قبل سینٹرل جیل حیدرآباد سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا کرنے کے بجائے پراسرار طور پر غائب کردیا گیا تھا ۔ فوٹو : فائل

سینٹرل جیل حیدرآباد سے لاپتا ہونے والے دھابے جی کے صحافی سمیت 4 افراد کی گرفتاری حیدرآباد پولیس نے ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق دھابے جی کے صحافی سیف الملوک شاہ سمیت علی گوہر پنہور، فضل ودود اور سلطان زنگیاٹی کو 6 روز قبل سینٹرل جیل حیدرآباد سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا کرنے کے بجائے پراسرار طور پر غائب کردیا گیا تھا جس پر دھابے جی ضلع ٹھٹھہ کے صحافیوں، ورثا اور شہریوں کی جانب سے مظاہرے کیے گئے اور غریب آباد مارکیٹ میں علامتی بھوک ہڑتال کی گئی جس پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے گرفتاری ظاہر کرکے سائٹ تھانہ میں مقامی سرمایہ دار کو قتل کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرکے سیف الملوک شاہ سمیت دیگر 3 ساتھیوں کو دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔




جبکہ دھابے جی میں مذکورہ 4 افراد کی رہائی کے لیے علامتی بھوک ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی اس موقع پر بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے، سردار شاہ، صدام حسین پنہور و دیگر نے بتایا کہ دھابے جی کے صحافی سیف الملوک شاہ سمیت 4 افراد کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جارہا ہے پہلے مقدمہ میں ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہوجانے کے بعد مذکورہ افراد کو دوبارہ نیا جھوٹا مقدمہ بناکر پھر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ مذکورہ 4 افراد کی رہائی تک پرامن علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔
Load Next Story