طلال چوہدری کو وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان مل گیا

وفاقی وزیر دانیال عزیزکونئی تخلیق کردہ نجکاری اور ممتاز تارڑکو انسانی حقوق کی وزارت ملی

ایازشیرازی فوڈسیکیورٹی، دوستین آبی وسائل، عثمان ابراہیم قانون و انصاف کے وزیرمملکت بن گئے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید دو وفاقی وزرا اور چار وزرائے مملکت کے محکموں کا اعلان کر دیا ہے۔


کابینہ ڈویژن نے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم نے فوری طور پر وفاقی وزیر دانیال عزیز کو حال ہی میں تخلیق کردہ وزارت نجکاری جبکہ وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ کو انسانی حقوق کی وزارت کا قلمدان سونپ دیا ہے۔ اسی طرح وزیر مملکت سیّد ایاز علی شاہ شیرازی کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، وزیر مملکت میر دوستین خان ڈومکی کو آبی وسائل، وزیر مملکت طلال چوہدری کو داخلہ جبکہ وزیر مملکت عثمان ابراہیم کو قانون و انصاف کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔
Load Next Story