گریم اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے

گریم اسمتھ نے بطور قائد جنوبی افریقہ کیلیے 49فتوحات سمیٹیں ہیں ْ

اسمتھ مزید 2 ٹیسٹ جیت کر ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ 29 فتوحات کا پونٹنگ کا ریکارڈ بھی برابر دیں گے۔ ۔فوٹو : فائل

گریم اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔


یہ ان کا بطور قائد جنوبی افریقہ کیلیے 100جبکہ مجموعی طور پر 101واں ٹیسٹ تھا، انھوں نے اس دوران49فتوحات سمیٹیں، اس سے قبل 77 میچز میں 48 کامیابیوں کے ساتھ آسٹریلوی رکی پونٹنگ ریکارڈ پر قابض تھے، اسمتھ مزید 2 ٹیسٹ جیت کر ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ 29 فتوحات کا پونٹنگ کا ریکارڈ بھی برابر دیں گے۔

کیپ ٹائون میں آخری 10 ٹیسٹ میچز میں یہ میزبان کی آٹھویں فتح ہے،1991میں کرکٹ میں واپسی کے بعد اس گراؤنڈ پرٹیم 26میں سے صرف 3 میچز ہی ہاری، ہر بار حریف سائیڈ آسٹریلیا تھی۔ پاکستان کیخلاف 9سیریز میں سے پروٹیز نے6جیتی ہیں، واحد شکست2003-4کی اوے سیریز میں ہوئی تھی۔
Load Next Story