سعید نے پروٹیزکےخلاف دوسری بہترین بولنگ کا پاکستانی ریکارڈ بنا دیا
سعید اجمل نے اپنے کیریئر میں تیسری اور پروٹیز کیخلاف پہلی بار ایک میچ میں 10وکٹیں حاصل کیں۔
سعید اجمل نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 147 رنز دے کر10کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فوٹو: اے ایف پی
سعید اجمل نے جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کی جانب سے دوسری بہترین بولنگ کارکردگی کا ریکارڈ بنا دیا۔
انھوں نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 147 رنز دے کر10کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، یہ کیریئر میں تیسری اور پروٹیز کیخلاف پہلی بار 10وکٹوں کی پرفارمنس رہی، اس دوران دو میچز میں ٹیم کو شکست ہوئی۔
آخری بار کسی پاکستانی بولر کی 10وکٹوں کے باوجود پاکستان کوئی میچ 2000میں ہارا تھا، بدقسمت کھلاڑی وسیم اکرم تھے جو3 شکستوں والے میچز میں یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ دریں اثنا پروٹیز بولر فلینڈر نے میچ میں99 رنز کے عوض9وکٹیں لے کر کیریئر کی تیسری بہترین بولنگ کارکردگی دکھائی۔