دھونی تعلیم کے میدان میں بہت پیچھے

کالج نے کرکٹ شیڈول میں مصروف ہونے کی وجہ سے دھونی کے لیے اپنے ایم ایس ڈی قوانین میں کچھ رعایت برتی تھی۔

اس سال کے آخر تک دھونی کی رجسٹریشن بغیر کسی ڈگری کے ختم ہوجائیں گی۔ فوٹو: فائل

بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی تعلیم کے میدان میں بہت پیچھے رہ گئے۔


رانچی میں پیدا ہونے والے اسٹار کرکٹر نے ڈی اے وی اسکول سے ابتدائی تعلیم مکمل کی، انھوں نے سینٹ ایگزیویئر کالج میں بیچلر آف بزنس مینجمنٹ اینڈ سیکٹیریئل پریکٹس کورس میں داخلہ لیا لیکن بار بار امتحان میں فیل ہوتے رہے، اب 6 سیمسٹرز کے ٹیسٹس میں بھی وہ ناکام رہے ، اس سال کے آخر تک ان کی 5رجسٹریشن بغیر کسی ڈگری کے ختم ہوجائیں گی۔ یاد رہے کہ کالج نے کرکٹ شیڈول میں مصروف ہونے کی وجہ سے دھونی کے لیے اپنے ایم ایس ڈی قوانین میں کچھ رعایت برتی تھی۔
Load Next Story