قائداعظم ٹرافی سیالکوٹ اور راولپنڈی کے اہم معرکے کا آج آغاز

ایل سی سی اے گراؤنڈ پرمیزبان شالیمار فائنل میں جگہ پانے کے لیے حیدرآباد کے خلاف بڑے مارجن سے فتح کی کوشش کرے گی۔

باٹم سکس کا تیسرا مرحلہ بھی پیر سے شروع ہو رہا ہے۔ فوٹو فائل

قائد اعظم ٹرافی میں سپر ایٹ کا تیسرا اور آخری رائونڈ پیر سے شروع ہو رہا ہے۔

گروپ اے میں پنڈی کلب اسٹیڈیم میں سیالکوٹ اور میزبان راولپنڈی کے درمیان اہم معرکہ ہوگا، سابق قومی کپتان شعیب ملک کی ٹیم سیالکوٹ کو فائنل میں پہنچنے کے لیے کامیابی لازمی حاصل کرنا ہوگی، راولپنڈی کی سائیڈ ڈرا کی صورت میں بھی فیصلہ کن معرکے میں رسائی کی حقدار ٹہرے گی،اس گروپ میں اسلام آباد کے ڈائمنڈ کلب گرائونڈ پر وفاقی دارالحکومت اور کراچی وائٹس کے درمیان رسمی مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیمیں فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں،گروپ بی میں قذافی اسٹیڈیم میں18پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل کی مضبوط امیدوارکراچی بلوز کا سامنا لاہور راوی سے ہوگا۔




لاہور کے ایل سی سی اے گرائونڈ پرمیزبان شالیمار فائنل میں جگہ پانے کے لیے حیدرآباد کے خلاف بڑے مارجن سے فتح کی کوشش کرے گی،گروپ اے میں راولپنڈی 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست اور سیالکوٹ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے،اسلام آباد اورکراچی وائٹس کاکوئی پوائنٹ نہیںہے،گروپ بی میںلاہور شالیمار9 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ حیدرآباد کے 3پوائنٹس ہیں، راوی کا ایک بھی پوائنٹ نہیں،باٹم سکس کا تیسرا مرحلہ بھی پیر سے شروع ہو رہا ہے،پول اے میں ملتان اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم کا فیصل آباد اور پول بی میں میر پور اسٹیڈیم میں پشاور کا بہاولپور سے مقابلہ ہوگا۔
Load Next Story