ڈی جے کالج کی تاریخی عمارت پرکنٹریکٹرنے گلابی رنگ کردیا
گلابی رنگ انتظامی بلاک کی عمارت پرکیا گیا جبکہ باقی عمارت پر زرد رنگ ہے.
ڈی جے سائنس کالج کے پرنسپل بلاک پرگلابی رنگ کردیا گیاہے جبکہ پرانی عمارت زرد رنگ کی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس
غیر منقسم ہندوستان کے دورمیں کراچی میں قائم ہونے والے ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کی تاریخی عمارت پرکنٹریکٹرنے گلابی رنگ کرکے اس کاحلیہ بگاڑدیا۔
صوبائی محکمہ تعلیم اور کالج انتظامیہ کی لاپروائی کے سبب تاریخی ورثے ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کی اس قدیمی عمارت کی سواسوسال پرانی تاریخی شناخت مسخ ہوگئی ہے،زرد پتھروں کے رنگ کی قومی ورثے کی حامل یہ پرشکوہ عمارت موجودہ دورکے کسی رہائشی عمارت کامنظرپیش کررہی ہے، یاد رہے کہ ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کی عمارت کے بیرونی منظرکی تبدیلی کے بغیراس میں مزید ایک منزل کی تعمیراور تزئین وآرائش کاکام گزشتہ چاربرس سے جاری تھا اوراسی دوران کچھ عرصے قبل کنٹریکٹرکی جانب سے عمارت کے ایک بلاک جس میں پرنسپل سمیت انتظامی دفاترقائم ہے۔
اس کے اصل زردرنگ کوختم کرکے گلابی رنگ کردیاگیا جبکہ اس بلاک سے منسلک شعبے پر بھی گلابی رنگ کردیاگیا ہے تاہم باقی بلاکس میں فی الحال قدیمی زردپتھروں کارنگ ہی موجودہے جسے کسی بھی وقت ختم کرکے کالج کی وسیع وعریض عمارت پرگلابی رنگ کیاجاسکتاہے،کالج انتظامیہ یاصوبائی محکمہ تعلیم تاحال اس کی قدیمی وتاریخی حیثیت مسخ ہونے کے باوجود ہوش میں نہیں آیا،باعث حیرت امریہ ہے کہ جس وقت کالج کے انتظامی بلاک پریہ رنگ کیاجارہاتھااس وقت بھی کالج انتظامیہ کی جانب سے اس کانوٹس نہیں لیاگیا،کالج کے ایک پروفیسرنے ''ایکسپریس''سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کوتسلیم کیاکہ انتظامیہ سے یہ بڑی غلطی ہوئی ہے کیونکہ ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کے پرنسپل بلاک پرزردکے بجائے گلابی رنگ کیے جانے کے بعداب کالج کی عمارت دورنگی ہوگئی ہے۔