گاڑیاں وموٹر سائیکلیں چوری کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائےآئی جی

گنجان علاقوں میں خفیہ نظام موثر بنایا جائے ٹیمیں تشکیل دیکر گاڑیاں برآمد کی جائیں

گنجان علاقوں میں خفیہ نظام موثر بنایا جائے ٹیمیں تشکیل دیکر گاڑیاں برآمد کی جائیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری نے ضلعوں اور ڈویژنل ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ گنجان آباد علاقوں میں انٹیلی جنس کا نظام مزید موثر بنایا جائے۔

ماہر افسران پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ چوری و چھینی گئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نہ صرف فوری برآمدگی بلکہ اس حوالے سے موصول ہونے والی رپورٹس پر تمام خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی دیگر صوبوں کو منتقلی اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔




آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران غیر معیاری فینسی نمبر پلیٹیں اور بغیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر خصوصی توجہ رکھی جائے ، تھانوں کی سطح پر بالخصوص مضافاتی اور گنجان آباد علاقوں میں انٹیلی جنس شیئرنگ کی بدولت گاڑیوں کی لفٹنگ میں ملوث گروہوں کے ساتھ ساتھ دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بھی غیر جانبدارانہ پولیس ایکشن کو یقینی بنایا جائے ، دیگر صوبوں کی پولیس سے بھی روابط مربوط بنائے جائیں تاکہ وارداتوں میں ملوث گروہوں کے خلاف مشترکہ اقدامات کو موثر بنایا جاسکے۔
Load Next Story