کے ای ایس سی کے نرخ میں76پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاریاں
نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پرآج غورکرے گی

ISLAMABAD:
کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے صارفین پرقیمتوں میں اضافے کی بجلی گرنے والی ہے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی آج( پیرکو)کراچی میں اس حوالے سے سماعت کرے گی۔
فیول ایڈجسٹمنٹ کے چکرنے کراچی والوں کافیوز اڑارکھاہے ،نومبرمیں اسی کو جوازبناکر بجلی ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی والے ابھی اس اضافے ہی کوبھگت رہے تھے کہ کے ای ایس سی نے اپنے22لاکھ صارفین پرایک بارپھربجلی گرانے کی تیاری مکمل کرلی ہیں،اس باربھی کے ای ایس سی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں نیپراسے76پیسے فی یونٹ اضافہ مانگاہے جس پرنیپراکی ٹیم پیرکوکراچی میں سماعت کرے گی۔
کے ای ایس سی کے اعلی حکام بجلی کی قیمت میں اضافے کے حق میں جبکہ سماعت میں شریک دیگراسٹیک ہولڈر اضافے کے خلاف دلائل دیںگے۔ذرائع کے مطابق نیپرا نے کبھی بھی کے ای ایس سی کی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست یکسرمسترد نہیںکی ہے اوراس بات کے امکانات بہت زیادہ ہیں کہ اس باربھی اضافے کی اجازت دے دی جائیگی۔