اسمبلیاں خود بخود تحلیل ہو جائیں گی امین فہیم
بلاول بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کا سربراہ بنادینگے،انتخابات ملتوی نہیں ہونگے
ایم کیو ایم کے فیصلے سے پہلے ہی ہمیں معلوم تھا کہ یہ اب اپوزیشن میں جائیں گے۔ فوٹو: فائل
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین اور وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ہم آگے چل کر بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کا سربراہ مقرر کر دیں گے۔
انتخابات میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین ہی حصہ لے گی، نگراں وزیر اعظم کے نام پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے ہر صورت ہو جائے گا، اب اسمبلیاں خود بخود تحلیل ہو جائیں گی، ایم کیو ایم کے فیصلے سے پہلے ہی ہمیں معلوم تھا کہ یہ اب اپوزیشن میں جائیں گے۔
صدر آصف علی زرداری کے ظہرانے میں ''ایکسپریس'' کے ساتھ خصوصی گفتگو کر تے ہوئے مخدوم امین فہیم نے کہا کہ انتخابات التوا کا شکار نہیں ہوںگے، پیپلز پارٹی کسی کارڈ پر یقین نہیں رکھتی، انھوں نے کہا کہ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کی منظوری کابینہ دے چکی ہے۔