چین ملکیت حقوق دانش کی چوری روکنے کیلیے اقدامات کرےامریکا

اربوں ڈالرنقصان ہورہا ہے، بعض امریکی کمپنیوں کا کاروبار محض دنوں میں تباہ ہوگیا

اربوں ڈالرنقصان ہورہا ہے، بعض امریکی کمپنیوں کا کاروبار محض دنوں میں تباہ ہوگیا ۔ فوٹو فائل

KARACHI:
امریکی معاون وزیر برائے اقتصادی وکاروباری امور جوز ڈبلیو فرنانڈیز نے چین پر ملکیت حقوق دانش کی چوری روکنے کے لیے مزید اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امریکی کمپنیوں کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ جمعہ کو ہانگ کانگ میں کاروباری برادری کے ایونٹ سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ بعض امریکی کمپنیوں کا کاروبار محض دنوں میں تباہ ہوگیا،


ایک امریکی کمپنی چینی ہیکرز کا نشانہ بنی اور اس کی ٹیکنالوجی چرا لی گئی جس سے اسے 1ارب ڈالر کا نقصان ہوا، ساتھ ہی اس کی ٹیکنالوجی کو ڈیولپ کرنے میں لگنے والی20سال کی محنت بھی ضائع ہو گئی جبکہ ایک دوسری کمپنی کی ٹیکنالوجی چوری ہونے سے صرف ایک روز میں اس کی قدر 40 فیصد اور 5ماہ میں 84 فیصد کم ہوگئی،

جعلساز بائیوٹیکنالوجی، نینو ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن میں مہارت رکھنے والی امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور سرورز سے اربوں ڈالر کی ٹیکنالوجی چوری کرکے چینی کمپنیوں کو دے رہے ہیں۔
Load Next Story