ہم نے 65ہزار ایکڑ زمین خواتین کو دی مخالفین کو الیکشن میں ناقابل فراموش سبق سکھائیں قائم علی شاہ
چانڈیو برادری کے سردار، نواب سردار خان چانڈیو کی بھائیوں اور برادری سمیت پی پی میں شمولیت کا جلسہ
لاڑکانہ: سردار خان چانڈیو کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر وزیراعلیٰ اور دیگر تقریب میں موجود ہیں۔ فوٹو: اے پی پی
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو غریب عوام مزدوروں اور ہاریوں کے ساتھی تھے جو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، بھٹو ازم کیخلاف محاذ قائم ہورہے ہیں مگر الیکشن میں پتہ چل جائیگا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو کامیاب کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چانڈیو برادری کے چیف سردار نواب سردار خان چانڈیو کی اپنے بھائیوں اور برادری کے ہزاروں افراد کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو ودیگر صوبائی وزراء اور ایم این ایز بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی حکومت اپنے 5سال مکمل کررہی ہے، آصف علی زرداری نے اپنی دانشمندی سے مختلف ممالک کے فورم میں اپنے دوست بنائے ہیں اور ہماری لیڈر شپ کا مقابلہ کرنیوالا کوئی نہیں، مخالفین مارشل لاء کی پیداوار ہیں۔
عوام کی طاقت سے انہیں انتخابات میں ایسا سبق سکھائیں گے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے، ہمارے سندھی سچے اور بہادر ہیں، جنہوں نے آمر ضیاء الحق اور جنرل مشرف کو بھی سبق سکھایا، پیپلز پارٹی کی سیاست آپ کی سیاست ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو کہا گیا کہ پاکستان میں آپکی زندگی کو خطرہ ہے مگر اس کے باوجود بی بی عوام کی خاطر پاکستان آئی اور اپنی جان قربان کردی، انہوں نے کہاکہ مخالفین نے 15سال تک نوکریوں اور ترقیاتی کاموں پر پابندی لگارکھی تھی مگر ہماری حکومت نے بلاتفریق ہزاروں نوکریاں دیکر بے مثال ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں، انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریب خواتین پر سالانہ 70ارب روپے خرچ کیے جارہے ہیں، وسیلہ حق پروگرام کے ذریعے خواتین کو ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا قرضہ دیکر اپنے پیروں پر کھڑا کیا ہے۔
فی عورت کو 25ایکڑ زرعی زمین کا مالک بناکر بیج اور کھاد فراہم کی، مجموعی طور پر 65ہزار ایکڑ زرعی زمین خواتین کو دی گئی، انھوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے عوام کی یقینی طور پر خدمت کی ہے اور عوام نے آگے بھی موقع دیا تو پاکستان کو مزید مضبوط بنائینگے، انہوں نے چانڈیو برادری کے سردار نواب سردار خان چانڈیو کو پی پی میں شمولیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی شمولیت سے پیپلز پارٹی ضلع قمبر شہدادکوٹ میں مزید مضبوط ہوگی اور آج کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنیوالوں کی لائن لگ جائیگی۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چانڈیو برادری کے چیف سردار نواب خان چانڈیو نے کہا کہ ہم گزشتہ تین سال سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے انتظار میں تھے اور آج فریال تالپور کی دعوت پر پی پی میں باضابطہ طور پر بغیر کسی شرط کے شمولیت کا اعلان کررہے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی سے ہماری پرانی رفاقت ہے اور پیپلز پارٹی ہی ملک کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔ جلسہ سے سندھ اسمبلی کے اسپیکر نثار احمد کھوڑو، صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو، وزیر تعلیم پیر مظہرالحق، آغا سراج درانی، ایم پی اے منور علی عباسی، ایم این اے گل محمد جکھرانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔