آئی پی ایل کے نشریاتی حقوق کی ریکارڈ فروخت
ایک ہی کمپنی نے 16 ہزار 347 کروڑ روپے میں 5 برس کیلیے رائٹس حاصل کرلیے
آئی پی ایل کے صرف ڈیجیٹل رائٹس کیلیے فیس بک نے بھی 3 ہزار کروڑ روپے کی بولی تھی۔ فوٹو: فائل
TURBAT:
آئی پی ایل کی نشریاتی ڈیل نے تمام پچھلے ریکارڈز توڑ ڈالے، ایک ہی کمپنی نے 16 ہزار 347 کروڑ روپے میں 5 برس کے لیے ٹی وی اور ڈیجیٹل رائٹس اپنے نام کرلیے، ساتھ میں دنیا بھر میں مقابلوں کے حقوق فروخت کرنے کا لائسنس بھی حاصل کرلیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے معروف برانڈ انڈین پریمیئر لیگ کے اگلے پانچ برس کیلیے نشریاتی حقوق اپنے ملک کی کرنسی میں 16 ہزار 347 کروڑ روپے میں فروخت کیے ہیں جوکہ 2.55 بلین ڈالرز بنتے ہیں، ٹی وی اور ڈیجیٹل حقوق ایک ہی کمپنی نے حاصل کیے ہیں جبکہ ورلڈ وائیڈ رائٹس بھی اسی نے ہی اپنے نام کیے ہیں، 2018 سے 2022 تک کے اس معاہدے کو کرکٹ کی اب تک کی مہنگی ترین ٹی وی ڈیل قرار دیا جارہا ہے۔
مجموعی طور پر 24 کمپنیوں نے دستاویزات جمع کرائی تھیں جن میں سے صرف 14 نے ہی نیلامی میں حصہ لیا، بورڈ کی جانب سے 7 کیٹیگریز کیلیے بڈز طلب کی گئی تھیں جن میں بھارت میں ٹی وی اور ڈیجیٹل حقوق، امریکا کیلیے حقوق، یورپ، مڈل ایسٹ، افریقہ اور باقی دنیا کیلیے حقوق شامل تھے، پانچ انٹرنیشنل مارکیٹس کیلیے بڈ میں ٹی وی اور ڈیجیٹل رائٹس ایک ساتھ شامل تھے۔
مذکورہ کمپنی نے مشترکہ طور پر تمام چیز کیلیے مشترکہ بولی سے حقوق اپنے نام کرلی، ان کے بعد مجموعی طور پر تمام کیٹیگریز میں سب سے بڑی بولی 15 ہزار 819 کروڑ روپے بنتی تھی۔ یہ آئی پی ایل کی گذشتہ مدت کے حقوق سے 158 فیصد مہنگے داموں فروخت ہوئے ہیں۔
شروع میں لندن کے ورلڈ اسپورٹس گروپ نے 10 برس کے لیے نشریاتی حقوق 918 ملین ڈالر میں حاصل کیے تھے تاہم ایک برس بعد 2009 میں ایک بھارتی میڈیا گروپ نے اس سے یہ حقوق 1.63 بلین ڈالر میں باقی 9 برس کیلیے خرید لیے تھے جن کی مدت اب 2017 میں ختم ہوئی ہے۔ اس بار جس کمپنی نے یہ حقوق حاصل کیے ہیں، اس کے پہلے سے ہی تین برس کیلیے بھارتی ٹیم کے حقوق بھی موجود ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی پی ایل کے صرف ڈیجیٹل رائٹس کیلیے فیس بک نے بھی 3 ہزار کروڑ روپے کی بولی تھی جوکہ انفرادی طور پر زیادہ ہونے کے باوجود باقی چیزوں میں کم ہونے کے باعث منظور نہ ہوئی۔