سانگھڑ سنگین وارداتوں میں ملوث 61 ملزمان گرفتار

10 پستول، رائفلیں، سیکڑوں گولیاں، 3 کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج، جیل بھیج دیا گیا

ایس ایس پی سانگھڑ محمد علی بلوچ نے بتایا کہ سانگھڑ پولیس نے ضلع بھر میں گزشتہ 15 روز میں ڈاکے، چوریوں، اغوا، قتل و دیگر سنگین نوعیت کے کیسوں میں مطلوب 61 روپوش و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ فوٹو: فائل

ضلع سانگھڑ میں اغوا، ڈاکے و دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث 61 روپوش و اشتہاری ملزمان گرفتار، 3630 گرام چرس، 10 ٹی ٹی پستول، رائفلیں، سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ محمد علی بلوچ نے بتایا کہ سانگھڑ پولیس نے ضلع بھر میں گزشتہ 15 روز میں ڈاکے، چوریوں، اغوا، قتل و دیگر سنگین نوعیت کے کیسوں میں مطلوب 61 روپوش و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف افراد پر 11 کیس داخل کرکے ان کے قبضے سے 3630 گرام چرس، 200 لیٹر کچی شراب برآمد کرکے ملزمان کوجیل بھیج دیا گیا ہے۔




اسی طرح ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران 6 ٹی ٹی پستول، رائفلیں، سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ نشہ آور، مضر صحت مین پوری و گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف 34 مقدمات درج کرکے ہزاروں کی تعداد میں مین پڑیاں و گٹکا برآمد کیا گیا۔
Load Next Story