شیریں جناح کالونی نجی جیل سے زخمی شہری بازیاب ملزم گرفتار
عدالتی عملے اور پولیس کی شیریں جناح کالونی زیڈ اے پلازہ میں قائم نجی جیل پر چھاپہ مار کارروائی
محمد الطاف زخمی حالت میں اسپتال منتقل،مہرنان اور ملتان خان نے رقوم کی وصولی اور گھریلو مسائل نمٹانے کے لیے جیل قائم کر رکھی تھی، پولیس نجی جیل سے باخبر تھی فوٹو: فائل
سیشن جج کے حکم پر شیریں جناح کالونی میں قائم نجی جیل پر عدالتی عملے اور پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مار کرنجی جیل میں محبوس شہری کو زخمی حالت میں بازیاب کرالیا۔
ایک ملزم موقع سے گرفتار جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا، مغوی کو طبی امداد کیلیے اسپتال بھیج دیا گیا آج سیشن جج کے روبرو پیش کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی احمد صبا نے عطااللہ کی درخواست پر ہیڈ بیلف مدثرحسین اور بیلف عارف کی سربراہی میں زیڈ اے پلازہ شریں جناح کالونی میں قائم نجی جیل پر چھاپہ مارنے اور مغوی کی بازیابی کا حکم دیا،پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ عدالتی عملے نے مذکورہ پلازہ میں چھاپہ مارا، مہرنان اور ملتان خان کی نجی جیل میں قید مغوی محمد الطاف کو شدید زخمی حالت میں بازیاب کراکر فوری طبی امداد کیلیے اسپتال بھیج دیا۔
پولیس نے موقع سے ملزم مہربان کو حراست میں لیا جبکہ اسکا ساتھی ملتان خان فرار ہوگیا عدالتی عملے نے تھانے میں کارروائی مکمل کرنے کے بعد ایس ایچ او کو ملزم کو سیشن جج کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے،اس موقع پر مغوی نے بتایا کہ ملزمان کی نجی جیل کافی عرصے سے قائم ہے، علاقے کے کسی بھی شخص کو لین دین کا معاملہ ہو تو وہ ان کو درخواست دیتے ہیں اور ملزمان انھیں قید کرکے تشدد کرتے ہیں اور رقم وصول کرتے ہیں اسکے ماموں نے ٹریلر کرایہ پر لیا تھا اور واپس کرنے میں تاخیر ہونے پر انھوں نے ملزمان کو شکایات کی تھی۔
جس پر انھوں نے اسے تین روز قبل قید کردیا تھا اس دوران اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اس کے علاوہ کوئی بھی گھریلو مسئلہ ہو تو لوگ ان سے رابطہ کرتے ہیں، ملزمان اس کام کی باقاعدہ اجرت لیتے ہیں، پولیس کو بھی علم ہے،قبل ازیں درخواست گزار نے ضابطہ فوجداری کی ایکٹ 491کے تحت درخواست میں موقف اختیار کیا ہے اسکے بھائی کو مذکورہ افراد نے اغوا کے بعد اپنی نجی جیل میں قید کردیا ہے درخواست میں مغوی کے قتل ہونے کا خدشہ اور اسکی بازیابی کی استدعا کی گئی تھی۔