حاجیوں نے سعوی عرب میں دورانِ حج ناقص انتظامات پر وزیر مذہبی امور کو گھیر لیا
حاجیوں نے رہائش ٹرانسپورٹ علاج اور دیگر سہولتیں فراہم نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا، نعرے لگائے
سردار یوسف کو کھری کھری سنائیں، منیٰ عرفات اور مزدلفہ تک پیدل گئے ہیں، حجاج۔ فوٹو: فائل
حج کے دوران ناقص انتظامات کیخلاف حاجیوں نے سعودی عرب میں وزیر مذہبی امور اور وزیر مملکت کو گھیر لیا۔
حجاج نے سردار یوسف کو اس وقت گھیر لیا جب وہ وزیر مملکت کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں موجود تھے، حاجیوں نے دوران حج مشکلات پر وزیر مذہبی امور کو کھری کھری سنائیں اور کہا کہ منیٰ، عرفات اور مزدلفہ تک لوگ پیدل گئے یا انھوں نے ٹرانسپورٹ کا بندوبست خود کیا جس کے باعث انھیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس موقع پر وزیر مذہبی امور استدعا کرتے رہے کہ میری توسنیں میری گزارش توسنیں لیکن حجاج نے اپنے آگے ان کی ایک نہ چلنے دی اور کہاکہ آج ہماری سنیں اور بتائیں ہمارے ساتھ ایسا کیوں کیا گیا جس پر سردار یوسف نے کہاکہ ہم نے اچھا انتظام کیا ہے، اس پرحجاج نے وزارت مذہبی امور کیخلاف نعرے لگانا شروع کر دیے تاہم سردار یوسف مزید شکایات سنے بغیروہاں سے چلے گئے۔