ترقی اہداف پروگرام کا 40 ارب کا فنڈ صوبوں میں مساوی تقسیم نہیں ہوا سینیٹ کمیٹی
ملک سے پسماندگی ختم کرنے کیلیے تعلیم ضروری ہے، قائمہ کمیٹی
پاکستان پوسٹ کی اصلاحات پر مارچ تک کام مکمل ہوگا، بجٹ کمی کا سامنا ہے، بریفنگ۔ فوٹو: فائل
سینیٹ خصوصی کمیٹی معاشرے کے محروم طبقات کے کنوینر سینیٹر نثار مالاکنڈ نے کہا ہے کہ ملک سے پسماندگی کو ختم کرنے کیلیے تعلیم ضروری ہے، پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے پروگرام کے 40 ارب روپے کے فنڈزکو صوبوں میں مساوی تقسیم نہیں کیا گیا، کمیٹی کی طرف سے قومی کمیشن انسانی ترقی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
سجاد طوری نے کہا کہ کمیشن کی فاٹا میں کارکردگی کہیں نظر نہیں آتی، سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات کو پاکستان پوسٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ اصلاحاتی ایجنڈے پرکام جاری ہے، آئندہ سال مارچ تک اصلاحات پرکام مکمل ہو جائے گا، اب تک 23 ڈاک خانوں کی ری برینڈنگ کی جا چکی، دسمبر تک 83 جی پی اوز کی ری برینڈنگ کر دی جائے گی۔ 3200 ڈاک خانوں کو کوریا کے ایک بینک سے قرضہ لے کرکمپیوٹرائز کیا جائے گا۔
اجلاس چیئرمین کمیٹی دائود اچکزئی کی سربراہی میں ہوا، جس میں بتایا گیا کہ پاکستا ن پوسٹ کو بجٹ میں شدید مشکلات درپیش ہیں، سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، اجلاس گزشتہ روز چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہونا تھا جو ملتوی کر دیا گیا۔