بد قسمتی سے ملکی اداروں میں سسٹم مضبوط نہیں ہو رہا سپریم کورٹ
وزارت قانون نے70سالہ شخص قانونی مسودے بنانے کیلیے رکھ لیا،اتنی غلطیاں ہوتی ہیںکہ تشریح مسئلہ بن جاتی ہے،جسٹس دوست
کرپشن کیس میں مزید دفعات شامل کرنے کا حکم، قبائلی بلاتنخواہ سپاہی، آزاد کشمیر بھی انھوں نے آزاد کرایا، مقدمات میں ریمارکس۔ فوٹو: فائل
جسٹس دوست محمد خان نے کروڑوں کے خورد برد کے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملکی اداروں میں سسٹم مضبوط نہیں ہو رہا۔
سپریم کورٹ نے رحیم یارخان کے میگا سیوریج پروجیکٹ میں کروڑوں روپے کی خورد بردکے ملزم ارشاد قادر کے درخواست ضمانت پرسماعت کے دوران پولیس کومقدمے میں کرپشن سے متعلق مزید دفعات شامل کرنے کی ہدایت کی ہے، جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دیے ہیں کہ بدقسمتی سے ملکی اداروں میں سسٹم مضبوط نہیں ہو رہا۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ملزم ایکسیئن کا فرنٹ مین تھا اور محکمے کے لوگ ملے ہوئے تھے،5ملزمان گرفتار جبکہ باقی اشتہاری ہیں۔
جسٹس سردار طارق مسعود نے تفتیشی حکام سے استفسارکیا کہ نیسپا ک کے کتنے ملزم پکڑے گئے ہیں؟ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اینٹی کرپشن رحیم یار خان نے بتایا کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی مگر ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرادیے گئے ہیں۔ جسٹس دوست محمدخان نے کہاکہ ملزمان کو دانستہ ملک سے بھاگنے کا موقع دیا گیا ہو گا۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔
فاضل بینچ نے سرگودھا میں خاتون کو قتل کرنے کے ملزم کی عمر قید کی سزا کیخلاف اپیل مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ عینی گواہان کی موجودگی میں مزید رعایت نہیںکی جا سکتی، ہائیکورٹ نے پہلے ہی رعایت کرتے ہوئے سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی۔
جسٹس دوست محمدنے وکیل کی جانب سے غلطی کی نشاندہی پرکہاکہ وزارت قانون نے 70سال کے ایک بوڑھے کو قانونی مسودے تیارکرنے کیلیے کنٹریکٹ پر رکھا ہے، ان کے مسودوں میں املا کی اتنی غلطیاں ہوتی ہیں کہ ہمارے لیے تشریح مسئلہ بن جاتی ہے۔ جسٹس دوست محمد خان نے لیویزاہلکارکے مقدمے میں ریمارکس دیے ہیںکہ قبائلی پاکستان کے بلاتنخواہ سپاہی ہیں،انہوں نے ہمیشہ بلامعاوضہ فوج کے طور پرکردار ادا کیا۔ آزاد کشمیر بھی ان قبائل نے حاصل کیا تھا اور آج بھی آزاد کشمیر میں ان قبائلیوں کے گاؤں کے گاؤں آبادہیں۔
عدالت نے کہاکہ فاٹا اور پاٹا میں قومی و صوبائی اسمبلی کا اختیار نہیں ہوتا،اب بھی اسے علاقہ غیرکہا جاتا ہے کہ وہ اس ملک کے شہری نہیں ہیں،اخبارات بھی اسے علاقہ غیر لکھتے رہے۔ فاضل جج نے عدالت نے تیاری کرکے نہ آنے والے درخواست گزارکے وکیل ذوالفقار بھٹہ کی سرزنش کی اورمقدمہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔