اب لاہور شریف خاندان کے کالے کرتوت سے واقف ہو چکا قمر زمان کائرہ
ن لیگ کے غنڈے پولیس کی سرپرستی میں پیپلز پارٹی کے جیالوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں
الیکشن کمیشن این اے 120میں حکمراں جماعت کی بے قاعدگیوں کا سخت نوٹس لے۔ فوٹو: فائل
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نا اہلی اور شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز سے عوام جان چکے ہیں کہ اس ملک کو لوٹنے والے کون ہیں۔
قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن این اے 120 لاہور کے ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت کی طرف سے کی جانیوالی بے ضابطگیوں کا سختی سے نوٹس لے، پیپلز پارٹی کے جیالوں، ہمدردوں اور انتخابی مہم چلانے والے ساتھیوں کون لیگ کے غنڈے پولیس کی سرپرستی میں ڈرا دھمکارہے ہیں۔
ایک بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ این اے120 میں رہنے والے پیپلز پارٹی کے ووٹرز اس بار بلا خوف اپنے امیدوار فیصل میر کو کامیاب کریں گے، اس بار یہ ثابت ہو جائے گا کہ لاہور آج بھی جیالوں کا شہر ہے، نواز شریف کی نا اہلی اور شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز سے عوام جان چکے ہیں کہ اس ملک کو لوٹنے والے کون ہیں، اب لاہور شریف خاندان کے کالے کرتوت سے واقف ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ الیکشن میں کامیابی کیلیے گلوبٹ عناصر کا سہارا لینے کی کوشش کر رہی ہے، انتظامیہ اور پولیس کو اشارہ دیا گیا ہے کہ ن لیگ کے غنڈوں کی کارروائی کو نہ روکا جائے۔