برطانوی خاتون کا سر قلم کرنیوالے بلغاروی شخص پر مقدمے کا آغاز
ڈیانوف نےایک چائنیز جنرل اسٹور میں 60 سالہ جینیفر ملزویسٹلے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعداس کا سر تن سے جدا کردیا تھا۔
ڈیانوف نےایک چائنیز جنرل اسٹور میں 60 سالہ جینیفر ملزویسٹلے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعداس کا سر تن سے جدا کردیا تھا۔. فوٹو : فائل
اسپین کے ایک جزیرے ٹینی رائف میں پیر کو ایک بلغاروی شخص پر برطانوی خاتون کا سر قلم کرنے کے الزام میں مقدمے کا آغاز ہوا۔
29 سالہ ڈیان ویلنٹینوف ڈیانوف ذہنی مریض بتایا جاتا ہے۔ کورٹ ترجمان کے مطابق یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ مقدمہ کب تک چلے گا تاہم شدید نوعیت کے شیزوفرینیا کے سبب ملزم کو دماغی صحت کے کسی مرکزمیں 20 برس کی سزا سنائی جا سکتی ہے نیز مقتول کے ورثا کو 2 لاکھ یورو زرتلافی ادا کرنے کے لیے بھی کہا جاسکتا ہے۔
ڈیانوف نے مئی 2011 میں ایک چائنیز جنرل اسٹور میں 60 سالہ جینیفر ملزویسٹلے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعداس کا سر تن سے جدا کردیا تھا۔ پولیس نے اسے ایک سیکیورٹی گارڈ کی گرفت سے بچ کر فرار ہونے کی کوشش کے دوران حراست میں لیاتھا۔ عینی شاہدین کے مطابق جب وہ اسٹور سے باہر آیا تو اس کے ہاتھ میں کسی عورت کا خون آلود سر تھا جو اس نے بعد میں فٹ پاتھ پر پھینک دیا۔ اس واقعے سے صرف 3 ماہ قبل ہی ڈیانوف ٹینی رائف کے اسپتال سے نفسیاتی علاج کراکے فارغ ہواتھا۔