بنگلادیشی بورڈ چیف نے کپتان کو ’مسائل پیدا کرنے والا‘ شخص قرار دیدیا

مشفیق کپتان ہیں، ٹیم کی بہتری کیلیے فیصلہ انہی کوکرنا ہے، نظم الحسن

مشفیق کپتان ہیں، ٹیم کی بہتری کیلیے فیصلہ انہی کوکرنا ہے، نظم الحسن۔ فوٹو: فائل

بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے ٹیسٹ کپتان مشفیق الرحیم کو 'مسائل پیدا کرنے والا' شخص قرار دے دیا۔

مشفیق نے آسٹریلیا سے دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا کہ وہ ٹیم میں اپنے کردار سے متعلق غیریقینی سے دوچار ہیں، وہ وکٹ کیپنگ گلوز اور کپتانی کے بغیر بھی ٹیم میں کھیلنے کو تیار ہیں، ان کا اشارہ ان تجاویز کی جانب تھا جس میں مشفیق کو وکٹ کیپنگ چھوڑ کر بیٹنگ اور کپتانی پر توجہ دینے کی بات کہی گئی تھی۔


اس پریس کانفرنس پر نظم الحسن نے کہاکہ صرف مشفیق کو ہی مسئلہ ہے، ون ڈے میں مشرفی اور ٹوئنٹی 20 میں شکیب الحسن اپنے مسائل خود ہی حل کرتے ہیں، مشفیق کپتان ہیں، ٹیم کی بہتری کیلیے فیصلہ انہی کوکرنا ہے۔

 
Load Next Story