سارہ لورین ایک پیدائشی اسٹار ہےمہیش بھٹ

کیمرے کے سامنے بالکل نہیں گھبراتی اور نہ ہی نروس ہوتی ہے ، مہیش بھٹ

مرڈر تھری میں پاکستانی اداکارہ سارہ لورین نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
مرڈر تھری میں سارہ لورین کی عمدہ اداکاری نے تہلکہ مچادیا ہے اور فلمی حلقوں میں ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو بے حد سراہا جارہا ہے۔

فلم میں نہ صرف وہ بہت ہی خوبصورت نظر آئی ہیں بلکہ ان کی پرفارمنس بھی بڑی متاثر کن ہے۔بالی وڈ کے نامور ہدایتکار و فلمساز مہیش بھٹ تو سارہ لورین کی صلاحیتوں کے شروع دن سے ہی معترف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سارہ لورین ایک پیدائشی اسٹار ہے۔ سارہ نہ صرف خوبصورت ہے ،بلکہ اس میں جنون اور لگن بھی ہے جو ایک فاتح کی نشانیاں ہیں۔کیمرے سے سارہ کی بڑی اچھی دوستی ہے اور وہ کیمرے کے سامنے بالکل نہیں گھبراتی اور نہ ہی نروس ہوتی ہے۔ وہ بڑی آسانی ، خوبی اور خوبصورتی سے شاٹ عکسبند کراتی ہے۔


مرڈر تھری کے ہدایتکار وشیش بھٹ کا کہنا ہے کہ سارہ لورین کی آوازہی ان کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔وہ ایک خوبصورت اور دلکش آواز کی مالک ہیں جنھیں آواز کے اتار چڑھائو پر پورا عبور حاصل ہے۔فلم میں سارہ لورین کا کردار بہت منفرد انداز کا ہے ۔ اور اس فرنچائزفلم میںان کی ڈائیلاگ ڈیلیوری انتہائی دلکش ہے ۔فلم کا موضوع اگرچہ بولڈ ہے مگر اس میں مشرقی اقدار کے روایتی تصور کو اجاگر کیا گیا ہے۔مرڈر تھری ا سپینی فلم 'La Cara Oculta ' کا آفیشل ری میک ہے۔فلم کی کہانی ایک فیشن فوٹو گرا فر ' وکرم ' کے گرد گھومتی ہے ۔

جس کی ملاقات ایک خوبصورت ویٹرس نشاء سے ہوتی ہے اور وہ اس کے حسن کا دیوانہ ہوجاتاہے ۔ دونوں کی دوستی پیار میںبدل جاتی ہے۔مگر ایک دن اچانک نشاء کو پتہ چلتا ہے کہ وکرم کی پہلے بھی کسی لڑکی سے دوستی تھی جو اچانک ہی کہیں غائب ہو گئی۔فلم میں کئی پرسرار موڑ ہیں۔اس فلم میں لڑکیوں کے لیے ایک سوشل میسیج بھی ہے کہ انھیں اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنا چاہیے اور آج کی عورت اتنی کمزور نہیں ہے۔
Load Next Story