نئی فلم میں یادگار پرفارمنس ہوگی سوناکشی

اچھی فلم کسی بھی زبان میں ہوگی ضرور کام کروں گی کیونکہ اچھا کام ہی زندہ رہتا ہے، سوناکشی سنہا

سوناکشی سنہا ایک ہندی فلم کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے تک معاوضہ لیتی ہیں، فوٹو : فائل

بالی وڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ آنیوالی فلم میں یاد گار کردار ہوگا ۔

اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وہ تیلگو فلم میں کام کررہی ہیں اچھی فلم کسی بھی زبان میں ہوگی وہ ضرور کام کریں گی کیونکہ اچھا کام ہی زندہ رہتا ہے۔


واضح رہے کہ بالی وڈ ذرایع کے مطابق سوناکشی ایک ہندی فلم کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے تک معاوضہ لیتی ہیں لیکن تلگو فلم کے لیے پانچ کروڑ روپے لیں گی۔ وہ پروڈیوسر "کرش 'جگر لامودی" کی فلم میں اداکار مہیش بابو کے مقابل کام کریں گی۔

ایک بھارتی اخبار کا کہنا ہے کرش نے فلم کا اسکرپٹ تین برس پہلے لکھنا شروع کیا جب سوناکشی کی فلم دبنگ سپر ہٹ ہوئی۔ وہ کہانی سوناکشی کو سنانا چاہتے تھے لیکن اس وقت وہ تیلگو فلم میں کام نہیں کرنا چاہتی تھیں۔
Load Next Story