سانگھڑ 2بہنوں سمیت 3کم سن لڑکیاں واٹر کورس میں ڈوب گئیں
لاشیں نکال لی گئیں ، واقعہ نواحی گائوں سکیوجٹ میں پیش آیا، تینوں بچیاں کھیلتے ہوئے دلشاخ کے واٹر کورس میں جاگریں
ہلاک شدگان 2 بہنیں اور ایک کزن تھی، ورثا نے اتفاقی واقعہ قرار دیکر تینوں بچیوں کو سپردخاک کر دیا۔ فوٹو: فائل
سانگھڑ کے قریب ایک ہی گھر کی 3کمسن لڑکیاں واٹر کورس میں ڈوب گئیں، پورے گائوں میں سوگ ، لاشیں نکال لی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق سانگھڑ کے نواحی گائوں سکیوجٹ کی 3لڑکیاں 5سالہ طوبیٰ بنت عباد، 6سالہ نادیہ بنت عباس جٹ اور 5سالہ آمنہ بنت اسحاق جٹ کھیلنے کے لیے گھر سے نکلیں،کئی گھنٹوں کے بعد بھی بچیاں گھروں کو نہ لوٹیں تو ورثا نے تلاش شروع کر دی تو بچیاںقریبی دلشاخ سے نکلنے والے واٹر کورس امیر شاہ میں مردہ پائی گئیں۔
لاشیں گائوں پہنچیں تو پورے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی، ہلاک شدگان 2 بہنیں اور ایک کزن تھی، ورثا نے اتفاقی واقعہ قرار دیکر تینوں بچیوں کو سپردخاک کر دیا۔